عوامی مینڈیٹ کی فتح اورانصاف کی بالادستی دراصل پی ڈی ایم کے عزائم کی شکست ہے۔سینیٹرکامل علی آغا

Published on July 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

اتحادی حکومت نے ملک میں عدم استحکام اور اداروں کی بے توقیری کی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے
لاہور(یو این پی)مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سینیٹر کامل علی آغانے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مینڈیٹ واپس ملنا امپورٹڈ حکومت سے نجات ملنے کی جانب اہم پیشرفت ہے،حکمران اتحاد ہر محاذ پر شکست کھا چکا ہے اس لئے اب عوام کے سامنے مزاحمت کی بجائے فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ عوام کو کرپشن کیخلاف اور اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا جو شعور ملاہے اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخی فتح حاصل کرنے پر چوہدری پرویز الہی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔عوامی مینڈیٹ کی فتح،انصاف کی بالادستی دراصل پی ڈی ایم کے عزائم کی شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے ملک میں عدم استحکام اور اداروں کی بے توقیری کی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح دراصل اتحادی جماعتوں کی پالیسیوں سے بیزاری کا اظہار ہے عوام اپنے غم و غصہ کا اظہار ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور پرویز الہی کی سیاست سچی،کھری،ایماندار اورکرپشن سے پاک ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题