بد بخت بیٹے نے جائیداد کی خاطر والدین اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published on January 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

نوشہرو فیروز(یواین پی) محراب پور کے قریب خانواھن تھانے کی حدود گاوں عالم گوندل میں سفاک بیٹے دھنی بخش گوندل نے دو ایکڑ زرعی زمین عرصہ سے اپنے والد احمد گوندل کو اس کے نام کرنے کا کہہ رہا تھا جو اس کا والد احمد گوندل بیٹے کے چال چلن سے خوش نا ہونے کی وجہ اس کے نام نہیں کررہا تھا جس بات کا ملزم کو رنج تھا ملزم نے 60 سالہ ماں 65 سال باپ اور 25 سالہ نوجوان بہن کے جسم چہرے پر کلہاڑی کے پے در پے وار کیے جنونی قاتل نے بعدازاں تیز دھار آلہ سے ذبع کرکے موقع واردات سے فرار ہوگیا واقع کی اطلاع پر خانواھن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تعلقہ اسپتال کنڈیارو پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردیں ملزم کے بھتیجے احمد خان گوندل نے بتایا کہ شک کہ اس تہرے قتل کی واردات ایک شخص نے نہیں کی بلکہ اس میں اور افراد بھی ملوث ہوسکتے ہیں پولیس اس تہرے قتل کی شفاف انکوائری کرکے ہمیں انصاف فراہم کرے بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ نوجوان مقتولہ شکیلہ کی کچھ روز بعد شادی ہونے والی تھی رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی کنڈیارو نے بتایا کہ سفاک قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اس تہرے قتل کے بعد علاقے میں خود و ہراس غم کی فضا چھاگئی ہے پولیس نے شک کی بنیاد پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں منظور علی منور علی حلیم غلام قادر اور غلام مصطفیٰ گوندل شامل ہیں پولیس نے گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme