خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی وہاڑی کے زیر اہتمام سیمینار

Published on March 9, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ بہبود آبادی اوکاڑہ کے زیر اہتمام پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ہال میں آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس کی مہمان خصوصی ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈاکٹر مہک سلیم ، ڈاکٹر اشنا ، مس ریحانہ ،انچارج دارلاامان روبینہ شھزادی تھیں،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر عاصم ہدایت ،ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر محمد بخش نے محکمہ بہبود آبادی کی آگہی مہم کو کامیاب کرنے کے لیے خدمات فراہم کرنے والی خواتین کی کارکرگی کو سراہا ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو جو حقوق عطا کیے ان کی مثال نہیں ملتی ،عورت کے حقوق پرقرآن پاک میں سورہ نسا ءاور سورہ نور میں آیات موجود ہیں،خواتین کو دین اسلام نے جس عزت اور وقار سے نوازہ ہے دنیا کے کسی مذہب میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے ،اسلام پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کو بنیادی اور وراثت کے حقوق ساڑھے چودہ سوسال پہلے دیے، اسلامی قوانین اورآئین پاکستان کے مطابق خواتین کو بے شمار حقوق دیے گئے ہیں لیکن افسوس کہ وہ اس سے آگاہ نہیں ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو آگہی دی جائے،ڈاکٹر مہک سلیم ، ڈاکٹر اشنا ، مس ریحانہ نے بھی سیمینار سے خطاب کیا، سیمینار میں جرنلسٹ /سماجی تنظیم ’ماڈا ‘ کے صدر محمد مظہررشید چودھری سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes