نواز شریف کا لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ ’’غلط‘‘ تھا، خواجہ آصف

Published on July 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

077
فیصل آباد(یو این پی)وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2011ء کے انتخابات کے دوران نواز شریف نے چھ ماہ کے اندر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا جو عوام کے سامنے وعدہ کیا تھا وہ غلط تھا انہیں ایسا کسی صورت میں بیان نہیں دینا چاہیے تھا ان کے بیان کی نہ میں اور نہ ہی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے یہ بیان ایک نجی پروگرام میں کہی خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں توانائی کا بحران انتہائی سنگین تھا اور اب بھی موجود ہے مگر اسے ختم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور اس اثنیٰ میں ملک بھر میں مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور انشاءاللہ 2018ء تک توانائی بحران تک کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا اور اس سلسلہ میں  وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں یہ واضح طور پر کہا ہے کہ میں نے انتخابی مہم کے دوران کسی بھی جلسہ میں چھ ماہ یا ایک سال کا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا انہوں نے ایوان کو یقین دلایا تھا کہ ہم بجلی بحران پر جلد قابو پا لینگے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انتخابات کے دوران جذباتی ہو کر ایسی تقریریں کیں جو انہیں کرنی چاہیے تھی مگر ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جس تیز رفتاری سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کوشش کر رہی ہے اس سے بہت جلد خاطر خواہ نتائج برآمد ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题