ٹھٹھہ،قومی شاہراہ پر بنے ہوٹل کے مالک کا بیدردی سے قتل

Published on July 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 604)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمید چنڈ)مکلی کے علاقے ورکشاپ میں قومی شاہراہ پر قائم ہوٹل پر ہوٹل کے مالک کا بیدردی سے قتل، ہوٹل کے مالک کے لاش صبح ہوٹل کی چارپائی سے گردن ٹوٹی ہوئی حالت میں ملی،پولیس، تفصیلات کے مطابق مکلی کے علاقے ورکشاپ میں قومی شاہراہ پر قائم ہوٹل پر ہوٹل کے مالک حیدری چوک مکلی کا رہاےْشی 50 سالہ آچو کھمان کا تشدد شدہ لاش اور گردن ٹوٹی ہوئی لاش ہوٹل کی چارپائی پر ملی، قتل ہونے والے کے بیٹے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوےْ بتایا کے اس کا باپ رات میں ہوٹل پر ہی سوتا تھا، اور صبح جب میں ہوٹل کھولنے کے لیے آیا تو ابو کو چارپائ پر مردہ حالت میں دیکھا،جس کا اطلاع میں نے فوری طور پر مکلی پولیس کو دی ، مکلی پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے لیا، مقتول کے بیٹے نے بتایا کے ہماری کسی سے کوئ دشمنی نہیں ہے،دوسری جانب مکلی پولیس نے لاش سول اسپتال مکلی پہنچایا ، جہاں ڈاکٹروں کی ابتدائ رپورٹ کے مطابق مقتول آچو کھمان کو رات دیر میں نیند کی حالت میں سمینٹ کے بلاکوں سے قتل کیا گیا ہے اور سمینٹ کے بلاکوں کے وزن کی وجہ سے مقتول کی گردن بھی ٹوٹی ہے ، مکلی پولیس نے اپنی تشویش کا دائرہ بڑھاتے ہوئےْ آس پاس کے مکینوں سے تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog