پتوکی، متعدد گلیاں اور بازار سیوریج کے گندے پانی کا راج،انتظامیہ خاموش تماشائی

Published on March 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

پتوکی (یواین پی)سینکڑوں خاندانوں پر مشتمل پتوکی سٹی سے منسلک محلہ احمد نگر محلہ ملک پورہ اور ناروکی روڈ کی متعدد گلیاں اور بازار سیوریج کے گنڈے پانی میں ڈوب چکے ہیں کئی ماہ سے گندے پانی نے ان علاقوں کو گھیر رکھا ھے بچے بوڑھے جوان اور خواتین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں نا اہل اسسٹنٹ کمشنر کو شہری بارہا درخواستیں دے چکے ہیں اسکے باوجود نکاسی آب کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا جبکہ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر کا کار خاص درجہِ چہارم کا ملازم ڈسپوزل انچارج زمان سیوریج کی صفائی کے عوض اپنی اور متعلقہ افسروں کی جیبیں گرم کرنے میں مصروف ھے اس افسوس ناک صورتحال کے باعث شہری کے صبر کا پیمانہ لبریز ھوتا جا رہا ھے جس پر علاقہ مکینوں نے ڈی سی قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنجیدہ صورتحال کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题