بہاولپور(یوا ین پی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ضلعی و ڈویژنل سیکریٹری انفارمیشن کا اجلاس مورخہ 24 نومبر بروز جمعہ کو محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری جنوبی پنجاب کی رہائش گاہ الجنت ساجد اعوان ٹاؤن میں صبح 11.00 بجے ہوگا۔جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری انفارمیشن شوکت محمود بسراء کریں گے۔اجلاس میں یوم تاسیس کی تقریبات اور 15 دسمبر کو ملتان میں ہونے والے بلاول بھٹو ذرداری کے جلسہ عام کے ساتھ ساتھ پارٹی کی تنظیمی صورت حال اور شعبہ اطلاعات کو مذید موٗثربنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور وغوض کیا جائیگا۔اجلاس کے اختتام پر سہ پہر 3.30 بجے پریس کانفرنس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جائیگی۔