نجی ٹی وی کے خلاف مکلی پریس کلب کے سامنے سول سوسائیٹی اور شہریوں کا مظاہرہ

Published on February 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 601)      No Comments

999
ٹھٹھہ(حمیدچنڈ)نجی ٹی وی کے خلاف مکلی پریس کلب کے سامنے سول سوسائیٹی اور شہریوں کا مظاہرہ،پاکستان اور فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف ملک دشمن کا مقدمہ چلایا جائے مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سول سوسایئٹی اور شہریوں کی جانب سے مکلی پریس کلب کے سامنے ایک نجی ٹی وی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر سول سوسائیٹی کے رہنماوں بابو احسان ،اکبر بھٹی ،سید الطاف حسین شاھ شیرازی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمان ،نجم سیٹی اور منیب فاروق نے ملک دشمن کا ثبوت دیا ہے اور پاک فوج اور پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ برداشت نہں کئے جائیگے انہون نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نجی ٹی وی پر فوری پابندی لگا کے میر شکیل الرحمان ،نجم سیٹی اور منیب فاروق پر ملک دشمن کا مقدمہ درج کیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy