شیخوپورہ،سابق صدر بار ایسوسی ایشن رانا زاہد محمود کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر وکلاء کا شدید احتجاج

Published on March 15, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

شیخوپورہ(یو این پی)سابق صدر بار ایسوسی ایشن رانا زاہد محمود کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر وکلاء کا شدید احتجاج عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ ضابطہ فوجداری کے سینکڑوں مقدمات التواء کا شکار گزشتہ روز اے ڈویژن پولیس نے رانا زاہد محمود ایڈوکیٹ کے خلاف سول ہسپتال شیخوپورہ میں ڈاکٹر شعیب حسن پر تشدد کا مقدمہ درج کیا تھا اندراج مقدمہ کی اطلاع ملنے پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں باقر رضا ڈوگر نائب صدر آغا ملک طارق عزیز خان اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد عباس چھینہ نے دوران احتجاج کہا یہ مقدمہ بالکل بے بنیاد ہے جس کے خلاف وکلا برادری سراپا احتجاج ہے وکلاء نے مکمل طور پر عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کرکے ضلع کچہری میں رانا زاہد محمود ایڈوکیٹ سے اظہار یکجہتی کیا وکلاء نے آر پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا کہ مقدمہ کو فوری طور پر خارج کیا جائے بصورت دیگر پنجاب بار کونسل صوبہ بھر میں صدائے احتجاج بلند کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme