چینی صدر کا صوبہ ہنان کے چانگڈے شہر کا معائنہ

Published on March 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

شی جن پھنگ نے نچلی سطح کے کارکنوں اور دیہاتیوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں خیالات کا تبادلہ کیا
بیجنگ (یواین پی) کمیو نسٹ پا رٹی آف چا ئنا کے جنرل سکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ ہنان کے چانگڈے شہر کی چانگ ڈے حہ اسٹریٹ اور ضلع دنگ چھنگ کے جونگ پنگ گاوں کا دورہ کیا ، تاکہ تاریخی اور ثقافتی خطے کی بحالی اور استعمال، شہری پانی کے جامع انتظام ،موسم بہار میں کھیتی باڑی کی تیاری اور نچلی سطح پر گورننس کی کارکردگی میں بہتری کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ سی پی سی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چانگڈے شہر کے دنگ چھنگ ضلع کے شیئے جیا پو قصبے میں 10,000 ایم یو اناج کی پیداوار کے جامع مثالی علاقے میں چاول کے کھیت کے دورے کے دوران پنیری اور زمین کی کھیتی کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے بڑے اناج کے کاشتکاروں، زرعی تکنیکی ماہرین، نچلی سطح کے کارکنوں اور دیہاتیوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں خیالات کا تبادلہ کیا اور موسم بہار میں کھیتی باڑی کی تیاری کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں ۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ موسم بہار میں فصل کی تیاری کے لئے اچھا کام کرنا اناج کی بھرپور پیداوار اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے۔ زراعت کو مضبوط بنانے اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی پالیسی پر عمل درآمد، اناج کی کاشت سے کسانوں کی آمدنی کو یقینی بنانا اور اناج کی کاشت کے لئے کسانوں کے جوش و خروش کو مکمل طور پر متحرک کرنا ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog