ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا سول ہسپتال مکلی کا اچانک دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ

Published on January 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اپنے پیشے سے مخلص، انسان دوست اور خدمت کا جذبہ رکتھا ہو تو شفاء اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہوتا ہے، ڈاکٹرز مریض کیلئے مسیحا ہوتے ہیں، ایک مسیحا دکھی انسانیت، غریب، لاچار اور بے بس افراد کی خدمت کرنے والا جس کے چند پیار بھرے بول اور ان کی شفقت ہی بیماری کو کم کر دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سول ہسپتال مکلی کے اچانک دورے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو بہتر طبی و دیگر مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات سمیت انہیں مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں، فیمیل، آرتھوپیڈک، سرجیکل، دانتوں کے وارڈ سمیت الٹرا ساؤنڈ، بچوں کی نرسری، غذائیت مرکز، کولڈ روم و دیگر مختلف شعبوں اور او پی ڈی کے میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا جبکہ ڈیوٹی افسر ڈاکٹرز سے او پی ڈی کے معاملات و دیگر درپیش مسائل اور ادویات کی تفصیلات معلوم کی اور ادویات کا رکارڈ بھی چیک کیا۔ اس موقع پر سول سرجن اور ڈیوٹی افسر ڈاکٹرز نے ڈپٹی کمشنر کو او پی ڈی کے عدد و شمار کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینٹل وارڈ کے دورے دوران گٹکہ اور ماوہ کے استعمال کے باعث کینسر میں مبتلا لوگوں کو اپنے ذاتی تعلقات پر کراچی اور حیدرآباد کے ہسپالوں میں رابطہ کرکے مدد کرنے پر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شیام کمار کی کاوشوں کو سراہایا اور انہیں تعارفی سرٹیفکیٹ دینے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط و دیگر معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے پر سول سرجن کو بھی سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، سول سرجن ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ، ایڈیشنل سول سرجن ڈاکٹر گیانچند، مرف کے ڈاکٹر داؤد ہیلایو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر محفوظ علی سومرو و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme