ڈی سی او وہاڑی نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

Published on May 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 524)      No Comments

21-5-2016 DCO
وہاڑی( یوا ین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے ٹی ایم اے وہاڑی میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا اس مہم کے دوران5لاکھ21ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے افتتاحی تقریب میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی ،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد فراز، سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن محمد اظہر بٹ، ذوالفقار احمد ،صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤخلیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے رانا سلیم احمد نے پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پولیو مہم کے اخراجات کی بندش کے بعد اب پنجاب حکومت اس مہم کی کامیابی کے لیے فنڈنگ کرر ہی ہے انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل وزیر اعلی پنجاب کا خواب ہے جس کی تعبیر کے لیے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی قومی و مذہبی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں تین روزہ انسدادپولیو مہم 23مئی سے25مئی تک جاری رہیگی جبکہ26مئی کو کسی وجہ سے پولیو ویکسین کے قطرے نہ پینے والے بچوں کو تلاش کر کے قطرے پلائے جائینگے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کئے جا چکے ہیں جبکہ پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف کارروائی کے لیے ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنوں پر خصوصی ہدایات جار ی کر دی گئیں ہیں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے بعد عوام کی آگاہی کے لیے ٹی ایم اے آفس سے واک کی گئی واک کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes