پیر سید عرفان محی الدین شاہ صفدری چشتی قادری رضوی سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک

Published on March 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

ان کے مرشد پاک نے اپنی حیات مبارکہ ہی میں انہیں نہ صرف ولایت سےفیض یاب کیا بلکہ گدی نشین مقررکیا
لاہور (یواین پی)پیر سید عرفان محی الدین شاہ صفدری چشتی قادری رضوی سجادہ نشیں درگاہ صفدریہ چشتیہ ہربنس پورہ گزشتہ روزصبح سحری کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث62 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور اپنے پیچھے ہزاروں مریدین کو سوگوار چھوڑ گئے ان کی رحلت کی خبر سنتے ہی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی واضح رہے وصال کرنے والے سید عرفان محی الدین شاہ صفدری چشتی قادری رضوی پچھلے 30 برس سے سجادہ نشیں درگاہ صفدریہ چشتیہ تھے ان کے مرشد پاک پیر صفدر حسین چشتی صابری مولائی نے اپنی حیات مبارکہ ہی میں انہیں نہ صرف ولایت سےفیض یاب کیا بلکہ درگاہ صفدریہ چشتیہ کا گدی نشین بھی مقررکردیا تھاان کی نماز جنازہ گزشتہ روزمورخہ 21 مارچ بروز جمعرات بعد از نماز تراویح درگاہ صفدریہ چشتیہ ہربنس پورہ لاہور میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد سمیت سینکڑوں مریدین نے شرکت کی انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے مرشد پاک پیر صفدر حسین چشتی صابری مولائی کے روضہ مبارک کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیاپسماندگان میں چار بہنیں ایک بھائی اور بہن بھائیوں کے بچے سوگوار چھوڑے واضح رہے ان کی حقیقی اولاد نہیں تھی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes