منہا ج القرآن سیکریٹریٹ پر پولیس گردی، مذہبی و سیاسی قیادت کی طرف سے شدید مذمت

Published on June 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

pati pat taxila
ٹیکسلا(یو این پی / ڈاکٹر سید صابر علی سے )منہا ج القرآن سیکریٹریٹ پر پولیس گردی نہتے شہریوں پر پولیس فائرنگ اور پاکستان عوامی تحریک کی دو خواتین سمیت آٹھ کارکنان کی شہادت پر واہ کینٹ، ٹیکسلا کی مذہبی و سیاسی قیادت کی طرف سے شدید مذمت ، ن لیگ کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ ایسی شہادتیں انقلاب کی منزل کو روک سکتی ہیں اور نہ ہمارے حوصلے پست کر سکتی ہیں ، پاکستان عوامی تحریک کے صدر سید گفتار شاہ ایڈووکیٹ، سیکرٹری سیف الرحمن، ناظم اطلاعات محمد امجد اعوان ، شہد ا کا مقدمہ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون رانا ثنا اور آ ئی جی پنجاب پر درج ہو نا چاہئے ، عوامی تحریک کے راہنما وں کا مطالبہ، ادہر سانحہ لاہور پر مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی وزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون کے فوری طور پر استعفی کا مطالبہ کرتے ہو ئے غیر جانبدار جوڈیشنل کمیشن تشکیل دینے کی اپیل کر دی۔سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پر امن عوام پر بے انتہا تشدد ، ریاستی دہشت گردی، جبر و تشدد ن لیگ اور شریف برادران کو شیوہ رہااور اپنے مخالفین کو پر تشدد کاروائیوں کے ذریعے ڈرانا دھمکانا ان کا وطیر ہ رہا مگر گزشتہ روز منہا ج القرآن لا ہور میں جو کچھ کیا گیا اُس کی جمہوری تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، لگتا ہے کہ حکومت کے اختتام کا وقت قریب آ گیا ہے کہ وہ ایسی کاروائیوں پر اُتر آ ئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر کا کہنا تھا کہ لاہور واقعہ میں بے گنا افراد کی ہلاکتوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں واقعہ ریاستی دہشتگردی کی بد ترین مثال تھا ،پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و سابق ناظم ٹیکسلا محمد صدیق خان نے کہا کہ پولیس نے نہتے کارکنوں پر شب خون مارا ہے ، قوم کی بیٹیوں اور بہنوں کے ساتھ برا سلوک کیا گیا ، پولیس کا عوامی تحریک کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانا غیر جمہوری اور ظالمانہ فعل تھ اجسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،پاکستان عوامی تحریک تحصیل ٹیکسلا کے صدر گفتار شاہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سیف الرحمن ، محمد امجد اعوان اور تحریک منہا ج القرآن کے صدر پروفیسر عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ لا ٹھیاں اور گولیاں ہمارے راستے کی روکاوٹ نہیں بن سکتیں ، ہم پر امن تھے ، پر امن رہیں گے اور ہماری گزشتہ تیس سالہ سیاسی تاریخ اس کی گواہ ہے کہ ہمارے لا کھوں کے اجتماعات نے بھی کبھی ریاستی اور نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا مگر گزشتہ روز جو کچھ ہوا س پر پوری قوم دل گرفتہ ہے اور اب انشاء اللہ منز ل انقلاب قریب ہے اور حکمران اس کو روک نہیں سکیں گے۔ کوئی طاقت 23 جون کے پرامن انقلاب کو نہیں روک سکتی ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور نے پاکستا ن عوامی تحریک کے کارکنا ن پر تشدد اور اُن کی شہادت کو حکومت کی بوکھلا ہٹ قرار دیا اور کہا کہ تحریک انصاف ، عوامی تحریک کے اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ سابق ایم پی اے اور جماعت اسلامی کے رہنما پرو فیسر محمدوقاص نے عوامی تحریک کے کارکنا ن کی شہادت کو افسوسناک قرار دیا، سنی اتحاد کو نسل کے ضلعی راہنما صاحبزادہ عطا قادری، جمیعت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے ضلعی صدر افتحار اعوان نے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ حکومت ڈاکٹر طاہر القادری کی آ مد سے خوف زدہ ہے پیپلزپارٹی کے رہنماں سید انتخاب حسین شاہ سابق امیدوار قومی اسمبلی ، سید دستار حسین شاہ ، یاسر غرفات قریشی نے کہا کہ سیاسی حکومتوں کے دور میں ایسے تشد د کی مثال نہیں ملتی،بیر ئیرز ہٹانا مقصد نہیں تھا بلکہ عوامی تحریک کے کارکنان کو شاید پیغام دینا مقصود تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عابد محمود نے لاہور سانحہ کو بد ترین دہشتگردی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ذمہ ادران سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا انکا کہنا تھا کہ کوئی نہتے عوام پر گولیاں چلانے والوں کا ہاتھ نہیں روک رہا عوامی تحریک کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی رہنما شیخ مسعود صادق کا کہنا تھا کہ لاہور میں بے گنا افراد کی ہلاکت پر پوری قوم رنجیدہ ہے مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، امیر جماعت اسلامی پی پی 7 خواجہ وقار ایڈووکیٹ نے لاہور سانحہ کو سیاسی تاریخ کی بد ترین دہشتگردی قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا،ادہر واہ کینٹ ، ٹیکسلا کے عوامی و سماجی حلقوں میں بھی لاہور میں منہا ج القرآن کے مرکز پر ہو نے والے واقعہ پر شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا تا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy