امریکی صدر کی ایران کے ساتھ معاہدے کے مخالفین پر تنقید

Published on August 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

999
واشنگٹن (یوا ین پی)امریکی صدر باراک اوباما نے واضح کیا ہے کہ ملکی کانگریس کا ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہونیوالے جوہری معاہدے کی منظوری نہ دینا مایوس کن امر ہوگا۔ ایک امریکی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے اوباما نے معاہدے کے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور اگر یہ ڈیل ناکام ہوتی ہے تو ایران جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں لگ جائے گا۔انھوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے سوا تمام ممالک نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy