حوصلہ مند نوجوان نسل کو میڈیا میں روشناس کرنے کا عزم بنیادی مقصد ہے، طلال فرحت

Published on November 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

021 Muttahir & Diplomat
لاہور (یو این پی) ملٹی ٹیلنٹڈفنکاروں کی منفرد اداکاری کو پردہ اسکرین پر فلم شائقین ضرور پسند کریں گے، اس سلسلے میں کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کے دیگر شہروں سے ٹیلنٹڈ لوگوں کو لے کر انہیں اپنے پروجیکٹ کا حصہ بنائیں، یہ بات نمائندہ خصوصی کو بتاتے ہوئے رائٹر وڈائریکٹرطلال فرحت نے کہی، انہوں نے بتایا کہ نئے فنکاروں کے آڈیشنز کیلئے کوئٹہ اور فیصل آبادروانہ ہو رہے ہیں، فلم کے مزید مناظر کی شوٹنگ کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں، جن کی عمریں بالتریب 6 سے 22 سال ہیں، انکی مزید تلاش ہے، عیدالبقر پر نمائش کی جانے والی فلم کے چند معروف اداکاروں نے پروجیکٹ میں کام کرنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے، انہوں نے بتایا کہ حوصلہ مند نوجوان نسل کو میڈیا میں روشناس کرنے کا عزم بنیادی مقصد ہے، ہمارے یہاں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، مگر ہمیں ان کو مواقع خود دینے ہونگے، پتہ نہیں کتنا ٹیلنٹ ایسے ہی ضائع ہو جاتا ہے، کوشش تو بہت کرتے ہیں کہ انکا ٹیلنٹ سب کو نظر آئے مگر انھیں وہاں تک رسائی حاصل نہیں ہوپاتی، نئے آڈیشنز کے لیے پہلے مرحلے میں کوئٹہ اور فیصل آباد کا دورہ پلان کیا ہے اورانشا اللہ پھر لاہور میں بھی آڈیشنز رکھے جانے کا پلان ہے، خصوصی نغمے کے لیے خاص طور سے فیصل آباد میں آئٹم سونگ گانے کیلئے چندگلوکاروں سے بھی ملاقات کی جائے گی، انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ ابھی تک چند کرداروں کے سلسلے میں تین لڑکوں، چار عمررسیدہ افراد اوردو لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، مزیدکرداروں کے سلسلے میںآڈیشن ہونے باقی ہیں جس میں فیصل آباد اور کوئٹہ کا دورہ اس کی کڑی ہیں،آخر میں انہوں نے کہا کہ امید کی جاسکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں لالی ووڈ فلم انڈسٹری کا مستقبل تابناک نظر آرہاہے، بشرطیکہ فلم انڈسٹری میں پڑھے لکھے اور جدت پسندن لوگوں کا کام اُن کے ذہن کی ترجمانی اسکرین پر کرے کہ اُن کے کام سے پاکستان ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题