رواں مالی سال جولائی کے دوران ادویات کی برآمد میں سالانہ بنیاد پر 8.87 فیصد اضافہ ہوا

Published on August 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے مہینے کے دوران ادویات کی برآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.87 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک نے جولائی 2023 کے دوران 26.205 ملین ڈالر کی ادویات برآمد کیں جو کہ جولائی 2022 کے دوران 24.069 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 8.87 فیصد کی نمو ظاہر کرتی ہیں۔مقدار کے لحاظ سے فارماسیوٹیکل سامان کی برآمد بھی 2,098 میٹرک ٹن سے 144.27 فیصد بڑھ کر 5,125 میٹرک ٹن ہوگئی۔دریں اثنا ماہانہ بنیاد پر جون 2023 میں 21.914 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے جولائی 2023 کے دوران دواسازی کی برآمدات میں 19.58 فیصد اضافہ ہوا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جولائی 2022 کی برآمدات کے مقابلے جولائی 2023 میں ملک کی تجارتی اشیاء کی مجموعی برآمدات میں 8.09 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔اس ماہ کے دوران برآمدات 2,068 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ جولائی میں 2,250 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات تھیں۔رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ گزشتہ جولائی میں 2.371 ملین امریکی ڈالر کے خسارے سے 40.06 فیصد کم ہو کر جولائی 2023 میں 1.637 ملین امریکی ڈالر رہ گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy