نان شا جزائر چین کے اقتدار اعلی میں ہیں،برطانوی قانون دان

Published on April 5, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) حال ہی میں کتاب “جنوبی بحیرہ چین کی تاریخ اور اقتدار اعلی ” کے مصنف اور بین الاقوامی قانون کے برطانوی ماہر انتھونی کارٹی نے کہا کہ نان شا جزائر ،قدیم زمانے سے چین کے علاقے کا اٹوٹ حصہ رہے ہیں اور نان شا جزائر پر چین کے اقتدار اعلی کی تاریخی اور قانونی بنیاد ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق بیجنگ میں منعقدہ ایک سمپوزیم میں انتھونی کارٹی نے اپنی کتاب “جنوبی بحیرہ چین کی تاریخ اور اقتدار اعلی ” کی تحریر کے تمام عمل کا اشتراک کیا۔ 10 سال سے زائد عرصے کے تجزیے و تحقیقات ، 19 ویں صدی کے آخر سے فرانس ، برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے نان شا جزائر کی ملکیت کی قومی آرکائیوز اور فیلڈ ریسرچ مشاورت کے ذریعے ، مصنف نے نان شا جزائر کی تاریخی تبدیلیوں اور ملکیت کا تفصیلی جاَئزہ پیش کیا ہے اور نان شا جزائر کے اقتدار اعلی کی وضاحت کی ہے ۔ انتھونی کارٹی نے ثابت کیا ہے کہ نان شا جزائر کی ملکیت چین کی ہے اور نان شا جزائر کے اقتدار اعلی کے مطالعے کی خاطر اہم تاریخی اعداد و شمار اور بین الاقوامی قانونی ثبوت فراہم کیے ہیں۔ انتھونی کارٹی کی بنیادی تحقیقی دلچسپیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کا فلسفہ اور تاریخ ہیں ، اور ان کی نمائندہ کتابوں میں” بین الاقوامی قانون کا زوال” اور “بین الاقوامی قانون کا فلسفہ” شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy