پاکستان میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے

Published on April 10, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان، سعودی عرب، خلیجی ممالک، یورپ، امریکا اور آسٹریلیا میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید منائی جا رہی ہے جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت میں کل عید ہو گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی، خیبر، کوہلو، لورالائی، جیونی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سرائے عالمگیر اور ملک کے دیگر علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، مردان سے چاند دیکھنے کی 6 اور کراچی سے 4 شہادتیں ملیں جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے پر آج بروز بدھ کو پاکستان بھر میں عیدالفطر منانے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme