چین کی اشیا کی درآمد ی و برآمدی مالیت پہلی بار 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی

Published on April 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے انچارج نے متعارف کرایا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اشیاء کی تجارت کا درآمدی اور برآمد ی حجم تاریخ کی اسی مدت میں پہلی بار 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا۔ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اشیا کی تجارت کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت 10.17 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 5 فیصد اضافہ ہے۔ درآمدات اور برآمدات کی شرح نمو چھ سہ ماہیوں میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ چین کی درآمدات اور برآمدات 4.82 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں جو 5.5 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی درآمدی و برآمدی قدر کا 47.4 فیصد بنتا ہے۔ دیگر نو برکس ممالک کے ساتھ درآمدات اور برآمدات 1.49 ٹریلین یوآن رہیں جو 11.3 فیصد اضافہ ہے۔ جبکہ یورپی یونین، امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ درآمدات اور برآمدات مجموعی طور پر 33.4 فیصد تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy