پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار

Published on July 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

واشنگٹن: (یواین پی) پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک بن گیا۔ پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کے جوہری اثاثوں کے تحفظ کی ضمانت عالمی اداروں نے بھی دے دی۔ این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ترین ریاست ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان نے نئے ضوابط لاگو کر کے سیکیورٹی کو موثر بنایا، دنیا بھر میں پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں 19 واں نمبر حاصل کیا۔عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنے درجے میں 7 پوائنٹس کا اضافہ کیا، پاکستان کا دنیا بھر میں ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں سکور 47 رہا، بھارت صرف 41 پوائنٹس حاصل کرسکا۔گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا، تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے 58 سکور کیے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy