مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 9 افراد زخمی

Published on April 23, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق خانپور نہر کے قریب مسافر بس اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 3شدید زخمیوں کو موقعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا زخمی افراد میں احمد علی غصنفر، پرویز عبدالواحد اور واحد شوکت شامل ہیں جبکہ جوئیانوالہ موڑ کے قریب تیز رفتار رکشہ ایکسل ٹوٹنے کے باعٹ الٹ گیا حادثہ کے نتیجہ میں 4افراد زخمی ہوگئے ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے 3زخمیوں کو موقعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 1شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں میں شاہ زیب،فلک شیر، نورین اقبال اور مصباح شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy