ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی

Published on April 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی کی اسلام آباد کے تفریحی مقام شکرپڑیاں میں رونمائی کردی گئی۔ورلڈ ٹی ٹونٹی کی ٹرافی کو ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے پاکستان مونومنٹ پہنچایا گیا، اس موقع پر پی سی بی کے عہدیدار بھی موجود موجود تھے۔ٹرافی کو مونومنٹ کے بالکل سامنے لاکر رکھا گیا تو شائقین کرکٹ کی خوشی اور جذبات قابل دید تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں لیں اور پاکستان کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ورلڈ ٹی ٹونٹی کی ٹرافی جمعہ کو ایبٹ آباد اور ہفتہ کو لاہور لیجائی جائے گی جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر ٹرافی کو گراؤنڈ میں رکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes