صحافی جان ہتھیلی پر رکھ کر رپورٹنگ کرتے ہیں ،صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ڈاکٹر اعجاز انجم ،عباس جٹ

Published on October 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

اوکاڑا(یو این پی)نیشنل میڈیا کمیونٹی کے مرکزی دفتر پر غنڈہ عناصر کی جانب سے فائرنگ اور مرکزی صدر اصغر بھٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کیخلاف این ایم سی اوکاڑا کا مذ متی اجلاس منعقد ہوا جس میں میاں عبدالرشید بوٹی،عباس علی جٹ ،ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھر،مرزا غضنفر بیگ،آصف رشید چوہدری،اللہ دتہ اے ڈی ،فرقان ۔تاثیر حیدر۔،شہباز رزاق،انوار رحمانی،حاجی افتخار حسین،ملک احتشام،فقیر محمد،ارسلان جٹ،حافظ علی حسن، ارشد قادری،چوہدری آصف ،چوہدری بابر سندھو،چوہدری عدنان ٹیپوو دیگر ممبران و عہدیداران نے شرکت کی ،اجلاس میں این ایم سی کے مرکزی دفتر پر کرپٹ غنڈہ عناصر کی کرپشن بے نقاب کرنے پر اور انکو میڈیا پر ہائی لائٹ کرنے کی وجہ سے مرکزی صدر محمد اصغر بھٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،عباس علی جٹ اور ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھر نے کہا کہ جب ایک صحافی اپنے قلم کا صحیح استعمال کرتا ہے تو اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں اور ہراساں کیا جاتا ہے ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں یہ دھمکیاں اور یہ فائرنگ ہمیں سچ کہنے اور سچ لکھنے سے نہیں روک سکتے ہم نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا ہے اور ایسے معاشرے کے ناسوروں کو اپنے قلم کے ذریعے بے نقاب کرتے رہیں گے انشاء اللہ ، ہم اپنے لیڈر اصغر بھٹی کے ساتھ ہر پلیٹ فارم پر شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان غنڈہ عناصر کو فوری گرفتار کر کے ان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes