ایڈیشنل کلکٹر ریوینیو وہاڑی رافد احمد ملہی نے علی الصبح سبزی و فروٹ مارکیٹ وہاڑی کا معائنہ کیا

Published on June 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

Final
وہاڑی( یواین پی)ایڈیشنل کلکٹر ریوینیو وہاڑی رافد احمد ملہی نے علی الصبح سبزی و فروٹ مارکیٹ وہاڑی کا معائنہ کیا اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو سستے داموں پھل اور سبزیوں کی فراہمی کے حوالہ سے منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی ۔ای ڈی او زراعت شہزاد صابر کے ہمراہ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں قائم کردہ شکایت سیل میں رجسٹر شکایات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے منڈی میں نصب نرخنامہ پرروزانہ بنیادوں پر درج نرخوں کا جائزہ بھی لیا ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ وہ منڈی میں تمام لائسنس ہولڈرز کو فعال بنائیں اور مقابلہ کی فضا کو بہتر بنا کر عوام کو سستے پھل اور سبزیاں فراہم کرائیں انہوں نے منڈی میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes