دفاعی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ، 860 ارب روپے مختص

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

033اسلام آباد (یو این پی)  وفاقی حکومتی نے 17-2016ء کیلئے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا، آئندہ مالی سال کیلئے 860 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 17-2016ء پیش کیا، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ 11 فیصد اضافے سے 860 ارب روپے مختص کیا گیا۔واضح رہے کہ مالی سال 16-2015ء میں بھی دفاعی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔پاکستانی فورسز تقریباً دس سال سے شدت پسندی کیخلاف لڑرہی ہیں، افغان سرحد پر شدت پسندوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکنے کیلئے فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات ہیں، 2007ء کے مقابلے میں 2015ء میں شدت پسندی میں نمایاں کمی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy