وزیراعلیٰ پنجاب نے مویشی منڈیوں میں جانور کی فروخت پر فیس عائد کرنے سے روک دیا

Published on June 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

لاہور (یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی فروخت پر فیس عائد کرنے سے روک دیا۔لاہور میں مریم نواز کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، شادی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں روٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ روٹی کے نرخ مستحکم ہونے تک مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی فروخت پر فیس عائد کرنے سے روک دیا اور کہا کہ شہروں اور دیہات میں سیوریج کے مسائل حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں مقررہ مقام پر ہی مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کےویٹنگ ایریا میں شیڈ اور پنکھے لگائے جائیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ خسرہ سے بچاؤ کے لئے جنگی بنیادوں پر ویکسی نیشن کی جائے، ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں خسرہ کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کی ترقی کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes