یمن جاری جنگ حوثی باغیوں کی کارستانیوں کا نتیجہ ہے ریاض یاسین

Published on April 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

y
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) یمن کے وزیرخارجہ ریاض یاسین نے اپنے ملک میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب ممالک کی زمینی فوج داخل کرنے کا مطالبہ کردیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرب چینل الحدث کو ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے ایک سوال کہ عرب ممالک بری فوج کی مداخلت کریں گے تو انہوں کہاکہ ہاں ہم اس لئے کہہ رہے کہ اورہم اپنے ڈھانچے اوربہت سے شہروں کو محصوریمنیوں کے تحفظ کے لئے بہت جلد ایسا چاہتے ہیں ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ یمن کے صدرمنصور ہادی بہت جلد سرکاری طورپر یمن کی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) میں شمولیت کا کہنے والے تھے انہوں نے کہاکہ یمن جاری جنگ حوثی باغیوں کی کارستانیوں کا نتیجہ ہے ریاض یاسین نے کہاکہ ان کی وزارت سعودی عرب الریاض سے اپنا کام کادوبارہ شروع کررہی ہے ۔دوسری طرف سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل آل سعود نے کہاہے کہ ان کا ملک کبھی کسی دوسرے ملک کے خلاف جنگ کا حامی نہیں رہااورجب جنگ مسلط کی جائے تو دفاع ناگریز ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے وہ جنگ کے مبلغ تو نہیں مگر اپنے دفاع سے کبھی غافل نہیں رہے اور خود کو ہمیشہ جنگ کے لئے تیار رکھا ۔انہوں نے کہاکہ یمن میں ’’فیصلہ کن طوفان‘‘آپریشن اپنی منطقی انجام تک جاری رہے گا ب تک یمن میں آئینی حکومت کا مکمل کنٹرول نہیں ہوجاتا اس وقت تک حملے جاری رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حوثی اورسابق صدر علی عبداللہ الصالح یمن کو تباہ کررہے ہیں ۔سعودی وزیر خاجہ شہزادہ سعود الفیصل نے شام کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شامی عوام کی مشکلات شکست خوردہ لوگوں کی پیشانی پر کلنک کا ٹیکہ ہے اورسعودی حکومت اورپوری قوم شام میں انسانی بحران پر قابو پانے کے لئے عرب اورعالمی ضمیر کو بیدار کرنے کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes