برصغیر میں سب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو بن گیا ہے، میاں محمود الرشید

Published on October 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

33
پچھلے دنوں جو وزیراعظم کیساتھ کھڑے تھے آج مڈٹرم الیکشن کے مشورے دے رہے ہیں
لاہور(یو این پی)قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ برصغیر میں ’’بن کے رہے گا پاکستان ‘‘کے بعدسب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو ہے۔لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری اور خورشید شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ کل تک نواز شریف کے محافظ بننے والے عوام کا بدلتا رنگ دیکھ کر استعفے اور مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے لگے اور معافیاں مانگ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام جماعتیں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی تھیں اور لوٹ کھسوٹ کے نظام کو تحفظ دینے کے عہد و پیماں کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور کے جلسے نے ان جماعتوں کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题