صحافی کا قلم مظلوم اور لاچار کی ڈھال اور ظالم کے لئے تلوار ثابت ہونا چاہیے شریف سوہڈل

Published on June 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 558)      No Comments

Sharif Sohdal
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)صحافی کا قلم مظلوم اور لاچار کی ڈھال اور ظالم کے لئے تلوار ثابت ہونا چاہیے اورجو قلم ظالم کے تحفظ کے لئیے اُٹھے اور مظلوم کی بے کسی کو چھپائے وہ کوٹھے کی طوائف کے گھونگرو اور پائل کی مانند ہے جس سے روپے تو خوب بنائے جاسکتے ہیں مگر ضمیر اور عزت کی رتی نہیں بچتی۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور شریف سوہڈل نے ضلع بھر کے پریس کلبوں کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جسے ایمانداری ،جرات اور خلوص کے ساتھ نبھانے کی ضرورت ہے ۔ضلع بھر کے صحافی صحافتی امور میں ایک دوسرے کی رہنمائی کریں باہمی روابط کو قائم رکھنے کے لئے نئے آنے والے سنیئر ز کا احترام کریں اور سنیئر نوجوان صحافیوں سے شفقت کے ساتھ ان کی تربیت کریں انہوں نے کہا کہ صحافی تنظیموں کو آپس میں باہم ملکر صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے ۔ضلع بھر کے صحافیوں کو خبروں کے حصول اور رہنمائی کے لئے ایک دوسرے سے روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ صحافیوں کے لئے صحافی کالونی اور ویلفیئر فنڈ کے لئے کوشاں ہیں جلد صحافی اس سلسلہ میں خوشخبری سنیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes