علاقہ کے ہر فرد کی فلا ح وبہبود ، ترقی عزیز ترین اثاثہ اور مقصد سیاست ہے چوہدری غلام مرتضی

Published on June 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ضیاء) کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے کہا ہے کہ ہمارے لیے ہارون آبا د شہر اور اس علاقہ کے ہر فرد کی فلا ح وبہبود اور ترقی عزیز ترین اثاثہ اور مقصد سیاست ہے عام آدمی کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور عام لوگوں کے لیے ہر ممکن جد وجہد بروئے کار لائیں گے عام آدمی کو نظر انداز کر کے چند مخصوص خاص لوگوں کو نوازنے والے لیڈر اور معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں مساوی حقوق اسلامی تعلیمات کی حقیقی عکاس ہیں اور اسلام نے تمام امتیازات کا خاتمہ کر کے عام لوگوں کو ترجیح دی ہے اور ہم نے بھی اپنے حلقہ کے خاص وعام میں فرق مٹا دیا ہے غریب لوگوں کو محبت اور شفقت دے کر احترام دیا ہے جس کے و ہ حقدار ہیں ہماری اس سیاسی انفرادیت سے چند عناصر بو کھلاہٹ کا شکار ہیں یہ باتیں انہوں نے مصطفی ٹاؤن میں چوہدر ی ڈیپارٹمنٹل سٹور کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ محنت کش اور مزدور پیشہ لوگ دن رات ایک کر کے اور چھوٹے موٹے بزنس کے ذریعے رزق حلال کما کر معاشرے کا جھومر بنتے ہیں ہمارے معاشرے کے لیے ان کا کردار نہایت اعلی ہے اور ہمیں تجارت پیشہ لوگوں کا نہایت احترام ہے کیونکہ سرور دوجہاں حضرت محمد ﷺ نے تجارت کے پیشے کو نہایت پسند فرمایا اور تجارت میں برکت کے پہلو اور عظمت کو سراہا اس موقع پر انہوں نے ڈیپارٹمنٹل کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور نیک تمنا ؤں کا اظہار کیا ۔تقریب میں چوہدری نیامت علی ،مستنصر حسین باؤ،غضنفر علی ،یاسر چوہدری ،محمد طاہر توگیروی ،قاری محمد عرفان،اللہ دتہ چوہدری ،ثناء اللہ ،ماسٹر عبدالغفار،ماسٹر محمد اسلم ،محمد رمضان ،محمد یٰسین ،محمد حنیف ،ماسٹر محمد احمد ،حاجی نذیر احمد ،عرفان نذیر ،سیف اللہ خان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题