وزیراعظم محمد نواز شریف کی نقل مکانی کرنے والے افراد کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

Published on June 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

01
نقل مکانی کرنے والے افراد کی صورتحال کے بارے اجلاس میں وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی
اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو نقل مکانی کرنے والے افراد کی صورتحال کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، گورنر خیبرپختونخوا سردار متہاب عباسی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے اجلاس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں نقل مکانی کرنے والے افراد کے ساتھ ہے اور ان کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy