برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کا ڈاکٹر طاہر القادری کیلئے ’’کنٹینر‘‘ کا خطاب

Published on June 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

03جہاز کے بزنس کلاس میں بیٹھ کر عوامی انقلاب کا اعلان کرنے والے شخص کے پاس کوئی پالیسی نہیں، انھیں صرف ٹیلی ویژن پر آنے کا شوق ہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف
لندن ۔۔۔ مشہور برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ’’کنٹینر‘‘ کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کے بزنس کلاس میں بیٹھ کر عوامی انقلاب کا اعلان کرنے والے شخص کے پاس کوئی پالیسی نہیں، اس کو صرف ٹیلی ویژن پر آنے کا شوق ہے۔ منگل کو برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنے پاکستان میں مقرر کارسپانڈنٹ کے حوالے سے دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ طاہر القادری نے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں ایک بلٹ پروف کنٹینر میں بیٹھ کر انتخابی اصلاحات کیلئے دھرنا دیا تھا، چند وزراء آ کر ان سے ملے تھے جس کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کر دیا تھا۔ اب وہ ملک میں عوامی انقلاب کا نعرہ لگا کر کنیڈا سے پاکستان آئے، ان کے طیارے کا رخ اسلام آباد سے موڑ کر لاہور کی جانب کیا گیا، وہ 5 گھنٹے متحدہ عرب امارات کے طیارے کی بزنس کلاس سیٹ پر بیٹھ کر انقلاب لانچ کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر گورنر پنجاب کے آنے کے بعد وہ طیارے سے اتر آئے۔ اخبار کے مطابق طیارے کے بزنس کلاس میں بیٹھ کر عوامی انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے ’’کنٹینر کلیرک‘‘ کے پاس کوئی بھی پالیسی نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy