بہترین ذائقے کیلئے ہانڈی میں نمک کس وقت ڈالنا چاہیے

Published on July 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 578)      No Comments

11
لاہور(یو این پی)ہانڈ ی میں نمک کا ہونا اس طرح کی لازم و ملزوم ہے جس طرح ہم دن میں کھانا کھاتے ہیں۔ایک ماہر کُک ڈین سوسا کا کہنا ہے کہ ہانڈی پکاتے وقت کھانے میں نمک شروع میں ہی ڈال دینا چاہیے کہ اس طرح نمک کھانے میں اچھی طرح رچ بس جاتا ہے اور کھانے کا مکمل حصہ بن جاتا ہے۔اپنے مفروضے کوثابت کرنے کے لئے اس نے دوہانڈیا ں دو بار بنائیں ۔ایک میں نمک کھانے کے شروع میں ڈالا گیا جبکہ دوسری میں نمک کھانے کے آخر میں ملایا گیا۔جب دونوں ہانڈیا چکھی گئیں تو جس میں نمک شروع میں ڈالا گیا تھا اس میں نمک اچھی طرح حل ہوگیا تھا اور اس کا ذائقہ اس ہانڈی سے زیادہ اچھا تھا جس میں نمک آخر میں ڈالا گیا تھا۔ڈین سوسا کا کہنا ہے کہ اگر آپ شروع میں ہانڈی میں نمک ڈالنا بھول جائیں تو آخر میں کم نمک ڈالیں کیونکہ آخر میں نمک کا اثر بہت کم ہوگا اور وہ ہماری صحت کے لئے بھی مفید نہیں ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes