بوریوالہ ،سول سوسائٹی کے ارکان پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس کے نام سے تقریب کا انعقاد،تقریب

Published on July 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

بورے والا(یواین پی)شہر کی تعمیر وترقی مسائل کے حل اور امن و امان کے قیام کے حوالہ سے نمائندہ سیاسی،سماجی،کاروباری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ارکان پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس کے نام سے تقریب کا انعقاد،تقریب میں شہر کے سٹیک ہولڈرز کی بھر پور شرکت،باہم ملکر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر شہر کی تعمیروترقی اور امن امان کی بحالی کے لئے بھر پور جدوجہد کرنے کا عزم۔تفصیلات کے مطابق مقامی تاجر راہنماءمولانا محمد عمران صدیقی،قائمقام صدر انجمن تاجران میاں محمد سلیم اور سماجی شخصیت قمر شہزاد کھوکھر کی جانب سے”سیرین ان کلب” میں شہر کی تعمیروترقی،مسائل کے حل اور امن و امان کی بحالی کے حوالہ سے”آل پارٹیز کانفرنس” کے عنوان ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی مسلم لیگ(ن) کے راہنماءچوہدری محمد عاشق آرائیں،پی ٹی آئی کے راہنماءسابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ،برگیڈیر(ر) سید عامر ہاشمی،ٹی ایل پی کے امیدوار قومی اسمبلی رانا نصراللہ خاں،پاکستان کسان اتحاد کے راہنماءملک ذوالفقار اعوان،جماعت اسلامی کے راہنماءمحمد رمضان سلیمی،ضلعی صدر انجمن تاجران چوہدری طاہر شریف گجر،پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر مرزا طارق محمود،معروف مذہبی شخصیات حافظ محمد یاسر راشدی،مولانا زبیر گورداسپوری،سابق صدر بار محمد جاوید شاہین،انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے حافظ ظہور ماجد،سابق کونسلر بلدیہ میاں خالد حسین،سماجی شخصیت مرزا خالد محمود،ڈپٹی کنوینئر سول سوسائٹی نیٹ ورک چوہدری اصغر علی جاوید،پاکستان یوگا کونسل کے نمائندگان اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندہ افراد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد عاشق آرائیں،چوہدری عثمان احمد وڑائچ اور دیگر مقررین نےکہا کہ ہمارے مسائل کا حل اداروں سے باہمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہر شخص اپنی ذمہ داریوں کا مثبت اور تعمیری استعمال کرتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کی بحالی میں سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے جس معاشرے میں انصاف امیر اور غریب کے لئے یکساں میسر نہ ہووہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے انصاف کی یکساں فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے بورے والا کے شہری ملکر شہر کی تعمیروترقی،امن و امان کے قیام اور مسائل کے حل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题