پاکستانی مردوخواتین کا اتناپر جوش ہوکر جشن آزادی منانا ان کی وطن سے محبت کا عکاس ہے ، سجاد کھرل

Published on August 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

Insan Jashan Azadi
میاں چنوں(رضا جعفری سے)پاکستانی مردوخواتین کا اتناپر جوش ہوکر جشن آزادی منانا ان کی وطن سے محبت کا عکاس ہے ،رائے سجاد حسین کھرل۔انسان دوست ٹرسٹ نے آزادی کی رات میں نیلام گھر سجا کر اور آسان سوالات کے جوابات پرپیش قیمت تحفے بانٹ کر وطن دوستی کا ثبوت دیا ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سینئر نائب صدر کا تقریب سے خطاب،دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر محمد شاہد، رضا جعفری ایڈووکیٹ، اصغر رہبر، میاں محمد اکرم بھی شامل تھے ۔بیت بازی، تقاریر ، ملی نغموں اور ذہنی آمائش کے مقابلے بھی ہوئے ،آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ چیئرمین انسان دوست ٹرسٹ میاں چنوں عبداللطیف رضا کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں ٹی ایم اے کے سبزہ زار میں’’نیلام گھر‘‘کا انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان پنجاب کے صدر رائے سجاد حسین کھرل نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستانی مردوخواتین کا اتناپر جوش ہوکر جشن آزادی منانا ان کی وطن سے محبت کا عکاس ہے جو کہ قابل صدر ستائش ہے مگر اس موقعہ پر شہداآزادی مردوخواتین کو یاد رکھنا بھی بے حدضروری ہے جنہوں نے اس پاک وطن کی آزادی کیلئے اپنی جان ، مال اور عزتوں کی قربانی دی ،انہوں نے کہا کہ انسان دوست ٹرسٹ نے آزادی کی رات میں نیلام گھر سجا کر اور آسان سوالات کے جوابات پرپیش قیمت تحفے بانٹ کر وطن دوستی کا ثبوت دیا جس پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس انسان دوست ٹرسٹ میاں چنوں کے چیئر مین عبداللطیف رضا اور ان کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرتی ہے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میںآر یو جے ضلع خانیوال کے چیئرمین رضا جعفری ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر محمد شاہد، اصغر رہبر، میاں محمد اکرم بھی شامل تھے اس موقعہ پر آسان سوالات کے جوابات پر جہاں قیمتی انعامات جن میں چھوٹے انعامات سے لے کر-15ہزار روپے نقدی تک کے بڑے قیمتی انعامات بھی شامل تھے شرکاء مردوخواتین میں تقسیم کئے گئے بیت بازی اور ملی نغموں کے مقابلے بھی پروگرام کا حصہ تھے پروگرام میں مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے بھی نشستوں کا علیحدہ سے خصوصی اہتمام کیا گیا تھا یہی وجہ تھی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme