پولیس محض بدن پر وردی سجا کر فخر کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ وسیع تر ملکی خدمات اس شعبہ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے نوازش علی بخاری

Published on June 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی )پولیس فورس کے افسران اور جوان پیشہ وارانہ لگن کے لحاظ سے زندگی کے میدان میں نمایاں خدمات سر انجام دے کر ملک وقو م کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں پولیس کا شعبہ محض بدن پر وردی سجا کر فخر کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ وسیع تر ملکی خدمات اس شعبہ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں عملی میدان میں پولیس کے جوان اپنی اپنی جگہ پر نہایت ثابت قدمی کے ساتھ فرائض نبھا رہے ہیں ان کی خدمات کا کوئی بدل نہیں ہے انعامات کا مقصد نہایت انہیں ان کی کارکردگی کو سراہنے کا ایک طریقہ ہے تاکہ پیشہ وارانہ میدان میں مسابقت کا جذبہ بیدار ہوسکے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد نوازش علی بخاری نے میڈیا کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا جوان عوام کے لیے ہر دم تیار رہتا ہے اور دن رات ایک کر کے معاشرے میں امن و امان قائم کرنے میں اپنا کردار نبھاتا ہے پولیس کی ڈیوٹی کی اہمیت کا سبھی اعتراف کرتے ہیں اور ہماری پولیس نے ہمہ قسم کے حالات میں مستعدی ،لگن اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا کمال پیش کیا ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس ایک آھنی ڈھال ہے اور جرم کرنے والے پولیس کے نام سے خوفزدہ رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کبھی نہ کبھی پولیس کے ہتھے ضرور چڑھتے ہیں اور انہیں پولیس کے مضبوط نظام کے شکنجے میں آنا ہی پڑتا ہے تکنیکی لحاظ سے اور کارکردگی کے پیمانے پر ہماری پولیس کسی سے کم نہیں ہے اور پولیس جوانوں کی یہ کارکردگی سبھی کے لیے قابل ستائش ہے اور پولیس کے انہی جوانوں کو سلام کرنے کے لیے یہ مختصر اہتمام کیا گیا ہے ہمیں یقین ہے کہ ہمارا ہر جوان اس جذبے کو مزید فروغ دے کر ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کرے گا ۔اس موقع پر چیف پیٹرن میڈیا کلب یاسر ندیم چوہدری ،صد ر شاہد محمود رحمانی ،ملک محمد ریاض خلجی ،محمد اکبر رانا،حافظ محمد یونس وٹو ،محمد نوید شاہ ،فرزند علی شاکر ،محمد رمضان ظفر ،فیصل منیر شاہ ،ملک محمد ارشد،عامر ندیم چوہدری ،رانا دلبر راحیل بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy