پاکستانی سیاست میں بھونچال ،عمران خان کو عدالت اعظمیٰ کی جانب سے اہل قرار دئیے جانے کے بعد نواز شریف وطن واپس آنے کی تیاری

Published on December 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )عدالت اعظمیٰ کی جانب سے عمران خان کو اہل قرار دئیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کل لندن سے وطن واپس آرہے ہیں۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف جلسے جلوسوں میں پانا ما کے فیصلے کی طرح اس عدالتی فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنائیں گے ۔ نوازشریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے آج شام 7 بج کر 10 منٹ پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے اور کل صبح 8 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ آئیں گے۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی پاکستان آئیں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme