پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور جیو کی نشریات بحال کرنے کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کی احتجاجی ریلی

Published on June 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

nnnn
بورے والا(یو این پی)پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور جیو کی نشریات بحال کرنے کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کی احتجاجی ریلی،اگر جیو کو مستقل طور پر بند نہ کیا گیا تو کسان ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے،ملک ذوالقفار اعوان ضلعی صدر کسان اتحاد،قیامت خیز گرمی میں کسانوں کی فوج کے حق میں اور جیو کے خلاف نعرہ بازی،پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی کال پر آج سینکڑوں کسانوں نے اپنے مرکزی دفتر سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی،جیو کی نشریات بحال کرنے اور اے آر وائی کی بلاجواز بندش کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی جنرل بس سٹینڈ پر آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ ملک میں اس وقت فوج واحد ادارہ ہے جو ملکی سالمیت اور اسکی سرحدوں کا محافظ ہے فوج کے خلاف جیو کا ملک دشمن پراپیگنڈہ اور بے بنیاد الزامات کسی طور پر بھی محب وطن پاکستانیوں کے لیے قابل برداشت نہیں حکومت کے اشاروں پر پیمرا نے جیو کو بحال اور اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرکے سچ کو دبانے کی کوشش کی ہے اگر حکومت نے جیو پر مستقل پابدنی عائد نہ کی تو کسان جیو اور جنگ گروپ کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کر دیں جس کی ذمہ دار پیمرا اور حکومت ہو گی ریلی میں چیئرمین کسان اتحاد ملک محمد امین،وائس چیئرمین رانا محمد صفدر،تحصیل صدر محبوب احمد منہاس،جنرل سیکرٹری مہران علی،چوہدری فیاض عظیم ایڈووکیٹ اور دیگر راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes