کرونا وائرس ،پولیس لاک ڈاﺅںاور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کوشاں

Published on March 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی )کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے عوام کو چاہیے کہ وہ گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کے لیے پولیس لاک ڈاﺅںاور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے ایس ایچ او ستگھرہ رائے غلام رسول۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہنگامی بنیادوں پر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے فنانس سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف وسیم چوہدری ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تحصیل اوکاڑہ کے فنانس سیکرٹری وسیم چوہدری اور ایس ایچ او ستگھرہ رائے غلام رسول کی ملاقات کے دوران کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا تبادلہ خیال کیا جس میں وسیم چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا ملاقات کے دوران ایس ایچ او ستگھرہ نے بتایا کہ کورونا وائرس سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کیلئے دن رات ہمہ وقت کوشاں ہیںاور لاک ڈاﺅن کو مکمل طور پر یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں عوام کو بھی چاہیے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بھرپور محنت کے ساتھ کورونا وائرس جیسی وباءسے شہریوں کو محفوظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔عوام سے بھی اپیل ہے کہ گورنمنٹ پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایک ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes