حکومت رمضان المبارک میں رمضان بازاروں کا انعقاد کر رہی ہے ، چوہدری ارشاد احمد آرائیں

Published on June 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 570)      No Comments

IrshadIrshadCH Ir
بورے والا(یو این پی)مسلم لیگ(ن)کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو رمضان المبارک سستے داموں صاف ستھری اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کے لیے رمضان بازاروں کا انعقاد کر رہی ہے اس سلسلہ میں صوبائی اور وفاقی حکومت نے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں رمضان بازار کے انعقاد کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد،ٹی ایم او رانا شاہد احمد،ایکسئین ٹی ایم اے ملک منظور احمد،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس،چیف انسپکٹر محمد اسلم شاہ،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،صدر’’ایمرا‘‘اصغر علی جاوید،جنرل سیکرٹری چوہدری اصغر علی جاوید،محمد ارشد ڈوگر،غلام صابر تیمور اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تاجر اور دوکاندار بھی رمضان المبارک میں روزہ داروں کو حکومت کے مقرر کردہ داموں پر صاف ستھری اشیاء خردونوش فروخت کرکے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں نیکیوں میں شامل ہو جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog