چھ اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ، پورا ملک ہل گیا، لوگ خوفزدہ

Published on February 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان اور انڈیا سمیت مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی.تفصیل کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے اکثر علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کی شدت 6.4، مرکز تاجکستان کا علاقہ اور گہرائی 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ بھارت، افغانستان، چین اور دیگر ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔چند سیکنڈ کے زلزلے سے ملک کے اکثر علاقے لرز اٹھے۔ زلزلہ 10 بج کر دو منٹ پر زلزلہ آیا۔ راولپنڈی، جہلم، گجرات، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال، وہاڑی،بورے والا، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات سمیت خیبرپختونخوا کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکوں نے خوفزدہ کر دیا۔مردان میں خوف کے مارے دو خواتین بے ہوش ہو گئیں۔ مظفر آباد، میرپور، بھمبر سمیت آزاد کشمیر بھی جھٹکوں سے مسلسل لرز اٹھا۔باغ میں کئی گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ کئی افراد نے ڈر کے مارے لرزتی عماتوں سے چھلانگیں لگا دیں، دو افراد زخمی ہو گئے۔ گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes