شعیب اختر کی اہلیہ رباب مشتاق کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی

Published on June 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,759)      No Comments
Wife Shoaib Akhtar
ہری پور(یو این پی) سابق فاسٹ بولراور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ رباب مشتاق کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی۔ میڈیاکے مطابق معروف سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر 20 سالہ رباب مشتاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شعیب اختر اور رباب مشتاق کی شادی کی تقریب گزشتہ رات سادگی سے ہری پور میں انجام پائی تھی جس میں شعیب اختر اوران کی اہلیہ کے قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقریب کو میڈیا سے بھی خفیہ رکھا گیا اور ان کی دلہنیا کی تصویر بھی منظرعام پر نہیں آئی تھی تاہم بین الاقوامی خبررساں ادارہ یونی ویژن نیوز پاکستان نے ہر خبر پر نظر رکھتے ہوئے ان کی دلہنیا کا دیدار پورے پاکستان کو کرا دیا۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题