پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد خاموش تماشائی بن گئی ،پرچی جوا اور سنوکر بلیئرڈ پر سر عام جوا کھیلا جانے لگا

Published on June 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

sn
ہارو ن آباد(یواین پی)پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد خاموش تماشائی بن گئی ،پرچی جوا اور سنوکر بلیئرڈ پر سر عام جوا کھیلا جانے لگا ،عوامی سماجی حلقوں کا ڈی پی او بہاولنگر سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے گنجان آباد علاقوں فوجی چوک ،مدینہ کالونی،بھٹہ محمد پورہ ،عبد اللہ چوک ،پیپلزکالونی سمیت دیگر کئی علاقوں میں غریب مزدور لوگ اس جوا کی بھینٹ چڑھ کر کنگال ہو رہے ہیں ہارون آباد میں پرائز بانڈ کے نمبر کی پرچی کا جوا بہت عرصہ سے چل رہا ہے اور یہ جوا بہت پھیل چکا ہے جبکہ سنوکر بلیئرڈ کی آڑ میں بھی سرعام جوا چل رہا ہے پرائز بانڈ پرچی کے ذریعے جواسے مزدور طبقہ راتوں رات امیر بننے کے چکر میں کنگال ہو رہا ہے تو سنوکر بلیئرڈ کی آڑ میں نوجوان نسل جوا بازی کی گندی عادت میں مبتلا ہو کر اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو کر بربادیوں کی راہ پر چل رہی ہے شہریوں اعجاز احمد ،شبیر جان ،مولانا رشید احمد وٹو ،حافظ محمد شاہد ،قاری حافظ محمد یونس وٹوو دیگرکا کہنا ہے کہ پرچی نمبر بانڈ جو ا اور بلیئرڈ سنوکر جوابازی کا سرعام دھندہ کے خلاف تھانہ سٹی پولیس ایکشن نہیں کر رہی ہے اور پولیس کی اس خاموشی سے کئی سوال ابھرتے ہیں لوگ جوا کے ہاتھ اجڑ رہے ہیں اور برباد ہو کر معاشرے پر بوجھ بن رہے ہیں اگر پولیس پر دباؤ آتا ہے تو ایک آدھ مقدمہ درج کر کے کاغذی کاروائی مکمل کر لی جاتی ہے لیکن اس جوئے کے بڑے مافیا کے لوگ اس کاروائی کی زد میں نہیں لائے جاتے وہ پولیس کے لیے کے ایکشن کی زد میں کیوں نہیں آتے ہیں ؟اس کا جواب سب کو معلوم ہو گا کہ وہ پولیس کے لیے مہربان ہیں اور پولیس ان پر مہربانی کرتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ہارون آباد کے غریب مزدور طبقہ اور نوجوان نسل کو بچانا ہے تو پرائز بانڈ نمبر پرچی جوااور بلیئرڈ سنوکر جوا کے اصل سرغنوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题