Latest News
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ

نئے سال میں بہت سی تبدیلیاں ہوں گی ، کچھ نئے چہرے سامنے آئیں گے، منظور وسان کی نئی پیش گوئی

عمران خان کو سب چھوڑ کر چلے جائیں گے، 2025ء دیگر سالوں سے مختلف اور خطرناک ہو گا،رہنماء پیپلزپارٹی کا بیان
کراچی(یو این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءمنظور وسان نے اپنی نئی پیش گوئی میں بتایا ہے کہ نئے سال میں بہت سی تبدیلیاں ہوں گی، کچھ نئے چہرے سامنے آئیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب چھوڑ کر چلے جائیں گے اور وہ اکیلے مار کھائیں گے،نئے سال میں اداروں میں بھی گرما گرمی چلے گی،اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ءنے اپنے ایک بیان میں رہنماء پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ 2025ء دیگر سالوں سے مختلف اور خطرناک ہو گا۔اس سال کئی انوکھے واقعات ہوں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رہنماء پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ باتیں ہونی چاہئیں پر باتوں کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ صرف آپ کو ریلیز کیا جائے۔ہم نہیں چاہتے کہ جمہوریت کو نقصان ہو ہم نہیں چاہتے کہ باتیں نہ ہوں۔باتوں سے ریلیف نہیں ملے گا عدالت اور کیسز پر فیصلہ ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ جو پہلے کہتا تھا ہم کوئی غلام ہیں اب امریکا کو مداخلت کرنے کیلئے اپیل کر رہا تھے۔ہم بھی غلام نہیں کہ کس کے کہنے پر تمہیں ریلیف دیں گے کیسز تو چلیں گے۔رہنماءپیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ باتیں بھی ہوتی رہیں کیسز بھی چلتے رہیں اور عدالت حق کا فاصلہ کرے گی۔ہم کسی چور دروازے سے نہیں آتے ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ آئندہ وزیراعظم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔قبل ازیں بھی ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آ بھی گئے تو مشکلات میں گھرے رہیں گے۔انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھاکہ حالات بتا رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں تھا۔رہنماء پیپلزپارٹی نے بانی پی ٹی آئی کو خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ عمران خان کیلئے بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کریں۔پی ٹی آئی دھرنوں سے گریز کریں اور پارٹی مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے سیاستدانوں کیلئے اچھے دن نظر نہیں آ رہے تھے۔منظور وسان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ ماہ اسمبلی میں اہم فیصلے ہونے اور کچھ تبدیلیوں کا امکان تھا۔

0 Comments

Please solve this simple math problem to verify you are human.

Post Column