خدمت خلق کا جذبہ اور عملی خدمت انسانیت کی معراج ہے محمد اعجاز الحق

Published on June 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

Ijaz
نفسانفسی کی صورتحال میں خدمت خلق کرنے والے لوگوں کی موجودگی معاشرے کے لیے آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے غلام مرتضی
ہارون آباد(یواین پی)خدمت خلق کا جذبہ اور عملی خدمت انسانیت کی معراج ہے اور معاشرے کی موجودہ نفسانفسی کی صورتحال میں خدمت خلق کرنے والے لوگوں کی موجودگی معاشرے کے لیے آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے خدمت خلق کو اس کی حقیقت کے تحت دیکھ کر اس کو سراہا جاتا ہے معاشرے کے لوگ اس خدمت کے جذبے کے تحت ہی اپنی زندگیوں کوصحیح راستے پر لاسکتے ہیں قبرستان میں میت لے جانے اور لواحقین کی سہولت کے سلسلہ میں خطیر رقم سے حاصل کردی گاڑی کی سہولت کی فراہمی سے شہر کے لوگوں کو استفادہ کرنے کا موقع ملے گا اس کار خیر کا صلہ اور اجر اللہ تعالی عطا فرمائے گا اور اللہ تعالی کی رضا کی خاطر یہ کام کرنے پر سبھی دعا گو ہیں عوام کی خدمت پر ملنے والی دعائیں دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے ،پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ (ضیاء) پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے بلدیہ کے سبزہ زار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وائٹل گروپ کی جانب سے لاکھوں روپے کی مالیت سے خریدی گئی خصوصی بس تحفظ ویلفیئر فاؤنڈیشن ہارون آباد کو برائے قبرستان ٹبہ نولاں مولاں کے لیے دی گئی تقریب کے منتظمین نے بتایا کہ بس سروس لوگوں کو بالکل مفت فراہم کی جائے گی اور کسی قسم کے اخراجات نہیں لیے جائیں گے اس بس سروس کے ذریعے میت کے علاوہ لواحقین کو بھی قبرستان تک لانے اور لے جانے میں مدد ملے گی اس موقع پر اعجاز الحق ایم این اے ،چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے ،حاجی محمد سعید اور حاجی محمد یٰسین نے تحفظ ویلفیئر فاؤ نڈیشن ہارون آباد کو بس کی چابیاں پیش کیں ۔تقریب میں نائب صدر تحفظ ویلفیئر فاؤ نڈیشن یاسر ندیم چوہدری ،جنرل سیکرٹری میاں شکیل احمد،باؤ لیاقت علی ،توقیر انور ،ملک رشید احمد ،ملک ریاض خلجی ،راؤ ندیم احمد ،شیخ محمد سرور کاکا ،سیف اللہ خان ،محمد ندیم ظفر،بابر اقبال علوی ، سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog