وقار یونس کی کوچنگ میں ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔ نجم سیٹھی

Published on July 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments

05
لاہور ۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین چھ کرکٹ سیریز کامعاہدہ آئی سی سی کے اجلاس کی کارروائی میں شامل ہوگیا ہے۔ جس میں پاکستان کی چار ہوم سیریز اور بھارت کی دو سیریز ہوں گی ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملک ذوالفقار اعوان ،شکیل شیخ ،چوہدری انور علی اور ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف چار ہوم سیریز سے تیس ارب روپے کی آمدن ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت سیریز ایشز سیریز سے بھی زیادہ اہم ہے جس کو دنیا مانتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیریز کے انعقاد کے لئے حکومتوں کی اجازت ضروری ہے پاک بھارت سیریز دوبئی یا جہاں دونوں ممالک متفق ہوں گے وہاں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال دسمبر میں ہونے والی پاک بھارت سیریز کے پاکستان میں انعقاد کیلئے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اپنا کردار ادا کریں گے ۔نجم سیٹھی نے پاکستان کے لئے آئندہ سال آئی سی سی کی صدارت کے حصول کو دوسری بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کے بگ تھری کو ماننے سے انکار پر پاکستان کو کچھ نہیں مل رہا تھاجبکہ ہم نے آئی سی سی کو قائل کیا اگلے سال نا صرف آئی سی سی کا صدر پاکستان سے ہوگابلکہ آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی پاکستان کی نمائندگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بگ تھری کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب آئی سی سی کے تمام اہم فیصلوں میں پاکستان کی نمائندگی ہوگی ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ محمد عامر کے مسئلہ پر بھی پی سی بی کو کامیابی ملی ہے ۔محمد عامر کے لئے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قانون میں تبدیلی کی سفارشات تین رکنی کمیٹی نے کی ہیں جو اکتوبر میں آئی سی سی بورڈ کے سامنے پیش ہوں گی امید ہے کہ وہ تبدیلی منظور ہوجائے گی ۔ اس کے بعد پی سی بی آئی سی سی کو محمد عامر کی پانچ سالہ سزا کے آخری سال اسے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجاز ت کیلئے درخواست دے گا ۔نجم سیٹھی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کو ختم نہیں کیا جارہا بلکہ اس میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔پی سی بی نے آسٹریلیا ،انگلینڈ کے دورہ اور پی سی ایل کے لئے بڈنگ کرنا ہے اسلئے ہم نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ پی سی بی کے کیس کا جلد ازجلد فیصلہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر تین پر آگئی ہے اور انشاء اللہ وہ نمبر ون پوزیشن بھی حاصل کرے گی ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس پاکستان آگئے ہیں اور پاکستان کی ٹیم ایک بار پھر اچھی ٹیم بنے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes