بیسن سمیت مختلف دالوں کی تھوک وپرچون قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی

Published on November 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ نے بیسن سمیت مختلف دالوں کی تھوک وپرچون قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی کردی ہے۔اس ضمن میں تھوک وپرچون فروشوں،دکانداروں وصارفین کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ کی موجودہ بازاری قیمتوں اور ان کی دستیابی کے نرخوں کے اتارچڑھا¶ کاجائزہ لیتے ہوئے متفقہ طورپر عام مارکیٹوں کے لئے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نئے سرے سے مقرر کی گئیں جس کے مطابق بیسن کی تھوک قیمت 16روپے کم ہوکر 187روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے جبکہ پرچون قیمت میں بھی 16روپے کمی کی گئی ہے جس کی موجودہ قیمت اب 192 روپے ہوگی اسی طرح چنا سفید موٹاکی تھوک قیمت262روپے اورپرچون قیمت 272روپے فی کلوگرام،چنا سفید باریک 256روپے اور 266روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ موٹا35روپے کم ہوکر159روپے اور36 روپے کم ہوکر 166روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ باریک 26 روپے کمی کے ساتھ 157روپے اور28 روپے کمی کے ساتھ 162روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔دال چنا موٹی15 روپے کمی کے ساتھ 179 روپے اور 186روپے فی کلوگرام،دال چنا باریک 15 روپے کمی کے ساتھ 176روپے اور 10 روپے کم ہوکر 182روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری بغیر دھلی 198روپے اور210 روپے فی کلوگرام،دال ماش دھلی ہوئی 4 روپے کمی کے ساتھ 309روپے اور 316روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی 291 اور 300 روپے،دال مسور موٹی197 روپے اور 204روپے فی کلوگرام ہوگی۔چاول باسمتی سپر کرنل (پرانا)پانچ روپے کم ہوکر238روپے اور245 روپے فی کلوگرام،چاول ٹوٹا 80 روپے اور86 روپے فی کلوگرام،آٹا 10 کلوگرام تھیلہ648 روپے،20کلوگرام تھیلہ1295 روپے،دودھ تحصیل سٹی میں 100روپے فی کلوگرام،باقی تحصیلوں میں 95 روپے فی کلوگرام، دہی تحصیل سٹی میں 110روپے فی کلوگرام،باقی تحصیلوں میں 100 روپے فی کلوگرام،چھوٹا گوشت تحصیل سٹی میں 1200 روپے جبکہ باقی تحصیلوں میں 1000 روپے،بڑا گوشت تحصیل سٹی میں 600روپے باقی تحصیلوں میں 500 روپے فی کلوگرام،روٹی 100گرام وزنی 10روپے فی عدد،روٹی خمیری 12روپے،نان 15 روپے فی عدد اور برف 5 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوگی۔پھل اور سبزیوں کے نرخ روزانہ منڈیوں میں نیلامی کی بنیادپر جبکہ پولٹری پراڈکٹس کے نرخ محکمہ لائیوسٹاک پولٹری ایسوسی ایشن کی مشاورت سے روزانہ صبح 7 بجے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو برائے تشہیر مہیا کرے گا۔ڈپٹی کمشنرنے تاجروں ودکانداروں سے کہا کہ گرانفروشی سے گریز کریں اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں چھاپے مارنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اورناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes