شہباز شریف بڑا اعلان کریں گےتحریک لبیک نے انکشاف کر دیا، کیا اعلان ہے؟ جان کر (ن) لیگ ہل کر رہ جائے گی

Published on November 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

لاہور (یواین پی) تحریک لبیک کے مرکزی رہنماءپیر افضل قادری نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت سے بھی معاہدہ ہو گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب آج مغرب کے بعد بڑا اعلان کریں گے۔پیر افضل قادری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ بھی معاہدہ ہو گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج مغرب کے بعد بڑا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی بھی لاہور کی جانب گامزن ہیں اور وہ بھی داتا دربار پہنچنے پر بڑا اعلان کریں گے۔پیر افضل قادری نے کہا کہ دھرنے کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے افراد کے ورثاءکی مدد سے متعلق حکومتی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ شہداءکے ورثاءکی مدد تحریک لبیک کی ذمہ داری ہے اور ہم خود ان کے تمام معاملات کو دیکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes