پاکستان نے 296 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کر دی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

Published on July 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments

05اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان نے 296 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے بارے میں معاہدے کے مطابق دونوں ممالک سال میں دو مرتبہ بالترتیب یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ معاہدے کی شقوں کے تحت وزارت خارجہ امور نے منگل کو 296 بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی جن میں 47 سول شہری، 237 ماہی گیر اور خلاف ورزی کرنے والے 12 نوجوان ماہی گیر شامل ہیں۔ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی اسی طرح کی ایک فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme